Sunan Al-Nasai Hadith 5396 (سنن النسائي)
[5396]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ أَنَّہُ كَانَ رَدِيفَ النَّبِيِّ ﷺ فَجَاءَہُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُمِّي عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ إِنْ حَمَلْتُہَا لَمْ تَسْتَمْسِكْ وَإِنْ رَبَطْتُہَا خَشِيتُ أَنْ أَقْتُلَہَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَی أُمِّكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَہُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَحُجَّ عَنْ أُمِّكَ
حضرت فضل بن عباس سے منقول ہے کہ وہ نبیٔ اکرمﷺ کے پیچھے سواری پر سوار تھے کہ ایک آدمی نے آکر کہا: اے اللہ کے رسول! میری والدہ بہت بوڑھی ہیں۔اگر میں انہیں سواری پر سوار کرتو بھی وہ نہیں بیٹھ سکیں گی اور اگر میں انہیں (پالان پر) باندھ دوں تو مجھے خطرہ ہے کہ وہ مرجائیں گی۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تو بتا اگر تیری والدہ کے ذمے قرض ہوتا تو کیا تو اسے ادا کرتا؟ اس نے کہا: جی ہاں۔آپ نے فرمایا: ’’پھر اپنی ماں کی طرف سے حج بھی کر۔‘‘