Sunan Al-Nasai Hadith 5403 (سنن النسائي)
[5403]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَلْحَنُ بِحُجَّتِہِ مِنْ بَعْضٍ فَمَنْ قَضَيْتُ لَہُ مِنْ حَقِّ أَخِيہِ شَيْئًا فَلَا يَأْخُذْہُ فَإِنَّمَا أَقْطَعُہُ بِہِ قِطْعَةً مِنْ النَّارِ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میرے پاس مقدمات لاتے ہو۔میں بھی ایک انسان ہوں۔ہو سکتا ہے تم میں سے کوئی شخص اپنی دلیل کو فریق ثانی سے زیادہ وضاحت کے ساتھ بیان کر سکتا ہو،لہٰذا اگر میں (ظاہر دلائل کی بنا پر) کسی شخص کے لے اس کے بھائی کے حق کا فیصل کر دوں تو وہ اسے نہ لے۔یوں سمجھے امیں اسے آگ کا ٹکڑا دے رہا ہوں۔‘‘