Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5404 (سنن النسائي)

[5404]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ مِمَّا حَدَّثَہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ مِمَّا ذَكَرَ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ بِہِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ وَقَالَ بَيْنَمَا امْرَأَتَانِ مَعَہُمَا ابْنَاہُمَا جَاءَ الذِّئْبُ فَذَہَبَ بِابْنِ إِحْدَاہُمَا فَقَالَتْ ہَذِہِ لِصَاحِبَتِہَا إِنَّمَا ذَہَبَ بِابْنِكِ وَقَالَتْ الْأُخْرَی إِنَّمَا ذَہَبَ بِابْنِكِ فَتَحَاكَمَتَا إِلَی دَاوُدَ عَلَيْہِ السَّلَام فَقَضَی بِہِ لِلْكُبْرَی فَخَرَجَتَا إِلَی سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ فَأَخْبَرَتَاہُ فَقَالَ ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أَشُقُّہُ بَيْنَہُمَا فَقَالَتْ الصُّغْرَی لَا تَفْعَلْ يَرْحَمُكَ اللہُ ہُوَ ابْنُہَا فَقَضَی بِہِ لِلصُّغْرَی قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ وَاللہِ مَا سَمِعْتُ بِالسِّكِّينِ قَطُّ إِلَّا يَوْمَئِذٍ مَا كُنَّا نَقُولُ إِلَّا الْمُدْيَةَ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا: ’’دو عورتیں تھیں۔ان کے ساتھ ان کے دو بیٹے بھی تھے۔بھیڑیا آیا اور ایک کے بیٹے کو اٹھا کر لے گیا۔یہ (جس کا بچہ بھیڑیا اٹھا کر لےگیا) دوسری کو کہنے لگی: وہ تیرے بیٹے کو لے گیا ہے۔دونوں حضرت داود علیہ السلام کے پاس فیصل لے گئیں۔آپ نے بڑی کے حق میں فیصل کر دیا۔وہ باہر نکلیں تو حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام ملے۔انہوں نے ان سے پورا واقعہ بیان کیا۔آپ نے فرمایا: میرے پاس چھری لاؤ۔میں اسے کاٹ کر دونوں میں تقسیم کردوں۔چھوٹی بولی: اللہ تعالیٰ آپ رحم کرے! ایسے نہ کریں۔یہ اسی کا بیٹا ہے آپ نے وہ چھوٹی کو دے دیا۔‘‘ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ نے فرمایا: میں نے سِکِّیْن کا لفظ اسی دن سنا ورنہ ہم چھری کو مُدْیَہُ کہتے تھے۔