Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5406 (سنن النسائي)

[5406]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ خَرَجَتْ امْرَأَتَانِ مَعَہُمَا وَلَدَاہُمَا فَأَخَذَ الذِّئْبُ أَحَدَہُمَا فَاخْتَصَمَتَا فِي الْوَلَدِ إِلَی دَاوُدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَضَی بِہِ لِلْكُبْرَی مِنْہُمَا فَمَرَّتَا عَلَی سُلَيْمَانَ عَلَيْہِ السَّلَام فَقَالَ كَيْفَ قَضَی بَيْنَكُمَا قَالَتْ قَضَی بِہِ لِلْكُبْرَی قَالَ سُلَيْمَانُ أَقْطَعُہُ بِنِصْفَيْنِ لِہَذِہِ نِصْفٌ وَلِہَذِہِ نِصْفٌ قَالَتْ الْكُبْرَی نَعَمْ اقْطَعُوہُ فَقَالَتْ الصُّغْرَی لَا تَقْطَعْہُ ہُوَ وَلَدُہَا فَقَضَی بِہِ لِلَّتِي أَبَتْ أَنْ يَقْطَعَہُ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ہ نبیٔ اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’دو عورتیں (گھر سے) نکلیں۔ان کے ساتھ ان کے دو نچے (بیٹے) بھی تھے۔بھیڑیا ان میں سے ایک بچے کو پکڑ کر لے گیا۔وہ دوسرے بچے کے بارے میں جھگڑا کرتی ہوئی حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس پہنچ گئیں۔انہوں نے بچے کا فیصلہ ان میں میں سے بڑی کے حق میں دے دیا،پھر وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کےپاس سے گزریں تو انہوں نے پوچھا تمہارے درمیان کیا فیصلہ ہوا؟ چھوٹی نے کہا: بڑی کے حق میں فیصلہ ہوا ہے۔حضرت سلیمان علیہ السلام فرمانے لگے: میں اس کو دو ٹکڑے کر دیتا ہوں۔نصف اس کا نصف اس کا۔بڑی کہنے لگی: ہاں ہاں،دو ٹکڑے کر دو۔چھوٹی نے کہاں نہ نہ اسے دو ٹکڑے نہ کریں۔یہ بچہ اسی کا ہے۔پھر انہوں نے بچے کا فیصلہ اس کے حق میں کیا جس نے اس کو کاٹنے کی تجویز نہیں مانی تھی۔‘‘