Sunan Al-Nasai Hadith 5414 (سنن النسائي)
[5414]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَرْمَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أُتِيَ بِامْرَأَةٍ قَدْ زَنَتْ فَقَالَ مِمَّنْ قَالَتْ مِنْ الْمُقْعَدِ الَّذِي فِي حَائِطِ سَعْدٍ فَأَرْسَلَ إِلَيْہِ فَأُتِيَ بِہِ مَحْمُولًا فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْہِ فَاعْتَرَفَ فَدَعَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِإِثْكَالٍ فَضَرَبَہُ وَرَحِمَہُ لِزَمَانَتِہِ وَخَفَّفَ عَنْہُ
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ کے پاس عورت لائی گئی جس نے زنا کیا تھا۔آپ نے فرمایا: ’’کس کے ساتھ؟‘‘ کسی نے کہا: اس اپاہج کے ساتھ جو حضرت سعد کے گھر میں رہتا ہے۔آپ نے اسے بلا بھیجا۔اس کو اٹھاکر لایا گیا۔اور آپ کے سامنےرکھ دیا گیا۔اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔رسول اللہ ﷺ نے کھجور کی شاخ منگوائی اور اس کو پیٹا۔آپ نے اس پر اس پر اس کے اپاہج ہونے کی وجہ سے ترس کیا اور اس کو ہلکی سزا دی۔