Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 542 (سنن النسائي)

[542]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ہُوَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَغْلِبَنَّكُمْ الْأَعْرَابُ عَلَی اسْمِ صَلَاتِكُمْ ہَذِہِ فَإِنَّہُمْ يُعْتِمُونَ عَلَی الْإِبِلِ وَإِنَّہَا الْعِشَاءُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اعراب (بدوی لوگ) تمھاری اس نماز (عشاء) کے نام کے سلسلے میں تم پر غالب نہ آجائیںَ وہ اونٹوں کی وجہ سے اس نماز کو مؤخر کرتے ہیں۔بلاشبہ اس نماز کا نام عشاء ہے۔‘‘