Sunan Al-Nasai Hadith 5424 (سنن النسائي)
[5424]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَلْحَنُ بِحُجَّتِہِ مِنْ بَعْضٍ فَإِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا عَلَی نَحْوِ مَا أَسْمَعُ فَمَنْ قَضَيْتُ لَہُ مِنْ حَقِّ أَخِيہِ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَہُ قِطْعَةً مِنْ النَّارِ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سےروایت ہے وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’تم میرے پاس جھگڑے لاتے ہو۔میں تو بس ایک انسان ہی ہوں۔ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی دلیل کو دوسرےشخص سے زیادہ واضح طور پربیان کرنے والاہو۔میں تو تمھارے درمیان دلائل سن کر (ان کے مطابق) فیصلہ کر دوں گا۔(لیکن یاد رکھو!)میں جس شخص کے لیے اس کے (اسلامی)بھائی کے حق میں سے کسی چیز کا فیصلہ کر دوں تو درحقیقت میں اسے آگ کا ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں۔‘‘