Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5428 (سنن النسائي)

[5428]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سَوُّارُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّہْدِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ مُعَاوِيَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ عَلَی حَلْقَةٍ يَعْنِي مِنْ أَصْحَابِہِ فَقَالَ مَا أَجْلَسَكُمْ قَالُوا جَلَسْنَا نَدْعُو اللہَ وَنَحْمَدُہُ عَلَی مَا ہَدَانَا لِدِينِہِ وَمَنَّ عَلَيْنَا بِكَ قَالَ آللہُ مَا أَجْلَسَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ قَالُوا آللہُ مَا أَجْلَسَنَا إِلَّا ذَلِكَ قَالَ أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْتَحْلِفْكُمْ تُہَمَةً لَكُمْ وَإِنَّمَا أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام فَأَخْبَرَنِي أَنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ يُبَاہِي بِكُمْ الْمَلَائِكَةَ

حضرت ابوسعیدخدری ﷜سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ ﷜ نے فرمایا:رسول اللہﷺ اپنے صحابہ کے ایک حلقے پر تشریف لائے اور فرمایا:’’کیسے بیٹھے ہو؟‘‘انھوں نے کہا کہ ہم بیٹھےاللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہے ہیں اور اس کی تعریف کررہے ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے دین کی رہنمائی فرمائی اور آپ کو بھیج کرہم پرعظیم احسان فرمایا۔آپ نے فرمایا:’’کیا اللہ کی قسم!تم صرف اسی لیے بیٹھے ہو؟‘‘انھوں نے کہا:جی ہاں۔اللہ کی قسم!ہم صرف اسی لیے بیٹھے ہیں۔آپ نے فرمایا:’’میں نے تم سے کسی شک و الزام وغیرہ کی بنا پر قسم نہیں لی بلکہ بات یہ ہے کہ جبریل﷤میرے پاس آئے اور مجھے بتایا کہ اللہ تعالیٰ تمھاری وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر فرما رہا ہے(کہ یہ میری مخلوق ہے)۔‘