Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5440 (سنن النسائي)

[5440]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ فَقُلْتُ مَاذَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللہِ فَسَكَتَ عَنِّي ثُمَّ قَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ قُلْتُ مَاذَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللہِ فَسَكَتَ عَنِّي فَقُلْتُ اللہُمَّ ارْدُدْہُ عَلَيَّ فَقَالَ يَا عُقْبَةُ قُلْ قُلْتُ مَاذَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللہِ فَقَالَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فَقَرَأْتُہَا حَتَّی أَتَيْتُ عَلَی آخِرِہَا ثُمَّ قَالَ قُلْ قُلْتُ مَاذَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ فَقَرَأْتُہَا حَتَّی أَتَيْتُ عَلَی آخِرِہَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عِنْدَ ذَلِكَ مَا سَأَلَ سَائِلٌ بِمِثْلِہِمَا وَلَا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِيذٌ بِمِثْلِہِمَا

حضرت عقبہ بن عامر ﷜سےروایت ہے ‘انھوں نے کہا کہ میں رسول اللہ ﷺکے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ نے فرمایا:’’اے عقبہ!پڑھ۔‘‘میں نے عرض کی:اے اللہ کے رسول!کیا پڑھوں؟آپ حاموش ہو گۓ۔پھر فرمایا:’’اے عقبہ کہہ۔‘‘میں نے عرض کی:اے اللہ کے رسول!کیا کہوں؟آپ پھر خاموش ہو گئے۔میں نے(دل میں)کہا:یااللہ!آپ کو میری طرف متوجہ فرما۔آپ نے فرمایا:’’اے عقبہ!پڑھ۔‘‘میں نے کہا اے اللہ کے رسول!میں کیا پڑھوں؟آپ نے فرمایا:’’سورۂ(قل اعوذ برب الفلق)میں نے سورت پڑھنا شروع کی حتی کہ مکمل کر دی۔پھر آپ نے فرمایا:’’پڑھ:‘‘میں نے کہا:اے اللہ کے رسول کیا پڑھوں؟آپ نے فرمایا:’’سورۂ(قل اعوذ برب الناس ‎)۔‘‘اس وقت ےمیں نے آخر تک پوری پڑھ دی۔پھر رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’کسی سوال کرنے والے نے ان جیسی سورتوں کے ساتھ سوال نہیں کیا اور نہ کسی پناہ طلب کرنے والے نے ان جیسی سورتوں کے ساتھ پناہ طلب کی ہے۔‘‘