Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5447 (سنن النسائي)

[5447]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كَانَ يُعَلِّمُنَا خَمْسًا كَانَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَدْعُو بِہِنَّ وَيَقُولُہُنَّ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَی أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

حضرت مصعب بن سعد سے روایت ہے ‘انھوں نے کہا کہ ہمارے والد محترم (حضرت سعد بن ابی وقا﷜)ہمیں پانچ کلمات سکھایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہﷺدعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے:’’اے اللہ!میں بخل سے بچنے کے لیے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں بزدلی سے بچنے کے لیے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں اس بات سےبھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں ذلیل ترین عمر پاؤں۔میں دنیا کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں قبر کے عذاب سے بچاؤکے لیے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘