Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 545 (سنن النسائي)

[545]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَسَأَلَہُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنْ الْغَدِ أَمَرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا فَلَمَّا كَانَ مِنْ الْغَدِ أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَ فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی بِنَا ثُمَّ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ مَا بَيْنَ ہَذَيْنِ وَقْتٌ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں پوچھا۔جب اگلے دن صبح ہوئی تو جونہی پوپھٹی،آپ نے حکم دیا کہ نماز کی اقامت کہی جائےا ور ہمیں نماز پڑھائی۔جب اگلا دن ہوا تو آپ نے روشنی ہونے دی۔پھر آپ نے حکم دیا تو نماز کی اقامت کہی گئی اور آپ نے ہمیں نماز پڑھائی۔پھر آپ نے فرمایا: ’’کہاں ہے وہ شخص جو نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرتا تھا؟ ان دونوں کے درمیان وقت ہے۔‘‘