Sunan Al-Nasai Hadith 5456 (سنن النسائي)
[5456]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ قَالَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَطِيَّةَ وَكَانَ خَيْرَ أَہْلِ زَمَانِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَكْثَرَ مَا يَتَعَوَّذُ مِنْ الْمَغْرَمِ وَالْمَأْثَمِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مَا أَكْثَرَ مَا تَتَعَوَّذُ مِنْ الْمَغْرَمِ قَالَ إِنَّہُ مَنْ غَرِمَ حَدَّثَ فَكَذَبَ وَوَعَدَ فَأَخْلَفَ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ(جان لیوا)قرض اور گناہ سے بہت زیادۂپناہ طلب فرمایا کرتے تھے۔میں نے کہا:اے اللہ کے رسول!آپ قرض سے اس قدرپناہ کیوں مانگتے ہیں؟آپ نے فرمایا:’’اس لیے کہ جو شخص مقروض ہو جائے (قرض تلے دب جائے)وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے۔‘