Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5460 (سنن النسائي)

[5460]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ لَا أُعَلِّمُكُمْ إِلَّا مَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُعَلِّمُنَا يَقُولُ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْہَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللہُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاہَا وَزَكِّہَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاہَا أَنْتَ وَلِيُّہَا وَمَوْلَاہَا اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَعِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَہَا

حضرت زید بن ارقم ﷜نے فرمایا:میں تمہیں وہی دعا سکھلاؤں گا جو رسول اللہﷺہمیں سکھایا کرتے تھے۔آپ فرماتے تھے:’’اے اللہ!میں نکمے پن ‘کاہلی‘کنجوسی‘بزدلی ‘شدید بڑھاپے اور عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اے اللہ!میرے نفس کو تقوٰی عطا فرما اور اس کو پاکیزہ فرما تو ہی بہترین پاکیزہ فرمانے والا ہے۔تو ہی اس کا مدد گار اور مالک ہے۔اے اللہ!تیری پناہ کا طلب گار ہوں اس دل سے جو تیرےسامنے عاجز نہ ہو ‘اس نفس سے جو سیر نہ ہو ‘اس علم سے جو مفید نہ ہو اور دعا سے جو قبول نہ ہو۔‘