Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5468 (سنن النسائي)

[5468]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كَثِيرًا مَا يَدْعُو بِہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَی اللہُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَأَنْقِ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا كَمَا أَنْقَيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ وَالْہَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ

۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ بسا اوقات ان کلمات کے ساتھ دعا فرمایاکےتے تھے:’’اے اللہ میں آگ تک پہنچانے والے فتنے ‘آگ کے عذاب ‘فبر کی آزمائش ‘عذاب قبر ‘مسیح دجال کے فتنے کی خرابی ‘آزمائش فقر کی خرابی اور آزمائش دولت کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اے اللہ!میری غلطیوں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو ڈال.اور میرے دل کو غلطیوں کے اثرات سے یوں صاف فرما دے ‘جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صا ف رکھا ہے ‘نیز میرے اور میری غلطیوں کے درمیان اتنا فاصلہ فرما دے جتنا فاصلہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان رکھا ہے۔اے اللہ!کاہلی شدید پڑھاپے ‘گناہ اور جان لیوا قرض سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘