Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5480 (سنن النسائي)

[5480]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ قَالَ كَانَ سَعْدٌ يُعَلِّمُہُ ہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ وَيَرْوِيہِنَّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَی أَرْذَلِ الْعُمُرِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ

حضرت مصعب بن سعد سے مروی ہے کہ (الد محترم)حضرت سعد ﷜اسے یہ کلمات سکھایا کرتے تھے اور انھیں نبئ اکرم ﷺسے بیان فرماتے تھے:’’اے اللہ!میں بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے ذلیل ترین میں داخل کیا جائے۔میں دنیا کے فتنے اور عذاب فبر سے تیری پناہ حاصل کرتا ہوں۔‘