Sunan Al-Nasai Hadith 5493 (سنن النسائي)
[5493]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ إِنْ شَاءَ اللہُ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَتَعَوَّذُ مِنْ ہَذِہِ الثَّلَاثَةِ مِنْ دَرَكِ الشَّقَاءِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ وَجَہْدِ الْبَلَاءِ قَالَ سُفْيَانُ ہُوَ ثَلَاثَةٌ فَذَكَرْتُ أَرْبَعَةً لِأَنِّي لَا أَحْفَظُ الْوَاحِدَ الَّذِي لَيْسَ فِيہِ
حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے ‘انھوں نے فرمایاکہ نبیٔ اکرمﷺان تین چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرتے تھے:بدبختی کے آپکڑنے سے ‘دشمنوں کی نارواخوشی سے ‘بری تقدیر سے اور شدید آزمائش اور مصیبت سے۔(راوی حدیث)سفیان (ابن عیینہ)نے کہا:حدیث میں تو تین چیزیں ذکر تھیں مگر میں نے چار اس لیے ذکر کر دیں کہ مجھے یاد نہ رہا ‘وہ تین کون سی ہیں؟او ر چوتھی کون سی جو ان میں شامل نہیں۔(ویسے یہ چاروں آئندہ صحیح حدیث میں مذکور ہیں