Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 553 (سنن النسائي)

[553]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي صَدَقَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي الظُّہْرَ إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ وَيُصَلِّي الْعَصْرَ بَيْنَ صَلَاتَيْكُمْ ہَاتَيْنِ وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ إِذَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ قَالَ عَلَی إِثْرِہِ وَيُصَلِّي الصُّبْحَ إِلَی أَنْ يَنْفَسِحَ الْبَصَرُ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز پڑھتے تھے جب سورج ڈھلتا تھا۔اور آپ عصر کی نماز تمھاری ان دو (ظہراورعصر) نمازوں کے درمیان میں پڑھتے تھے۔اور مغرب کی نماز پرھتے جب سورج غروب ہوتا اور عشاء کی نماز پڑھتے جب سرخی غائب ہوجاتی۔پھر انھوں نے اس کے بعد فرمایا کہ آپ صبح کی نماز سے اس وقت فارغ ہوتے جب نظر دور تک دیکھنے لگتی۔