Sunan Al-Nasai Hadith 5533 (سنن النسائي)
[5533]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ صَيْفِيٍّ مَوْلَی أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْيَسَرِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ التَّرَدِّي وَالْہَدْمِ وَالْغَرَقِ وَالْحَرِيقِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا
حضرت ابوالیسر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتےتھے:اے اللہ!میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ کسی اونچی جگہ سے گر جاؤں یا کوئی عمارت مجھ پر گر جائےیا غرق ہوجاؤں یا آگ میں جل مروں۔اوراس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے مرتےوقت شیطان بد حواس کردے۔اورمیں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ تیرے راستے میں (دوران جہاد میں) میدان جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہوا مارا جاؤں۔اوراس بات سے بھی تیر پناہ میں آٹا ہوں کہ کسی زہریلی چیز کے ڈسنے سے مرجاؤں۔‘‘