Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5537 (سنن النسائي)

[5537]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ صَالِحٍ حَدَّثَہُ وَحَدَّثَنِي أَزْہَرُ بْنُ سَعِيدٍ يُقَالُ لَہُ الْحَرَازِيُّ شَامِيٌّ عَزِيز الْحَدِيث عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ بِمَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَفْتَتِحُ قِيَامَ اللَّيْلِ قَالَتْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْہُ أَحَدٌ كَانَ يُكَبِّرُ عَشْرًا وَيُسَبِّحُ عَشْرًا وَيَسْتَغْفِرُ عَشْرًا وَيَقُولُ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي وَاہْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَيَتَعَوَّذُ مِنْ ضِيقِ الْمَقَامِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

حضرت عاصم بن حمید سےروایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پو چھا:رسول اللہ ﷺ رات کی نماز کس دعا سے شروع فرماتے تھے؟انھوں نے کہا:تونے مجھ سے ایسی چیز کےبارے میں سوال کیا ہے کہ کسی اورنے وہ چیز نہیں پوچھی۔آپ دس دفعہ اللہ اکبر کہتے دس دفعہ سبحان اللہ کہتے دس دفعہ استغفر اللہ کہتے۔پھر فرماتے:اے اللہ مجھے معاف فرما۔مجھے ہدایت دے۔مجھے رزق عطا فرما۔مجھے عافیت عطا فرما۔پھر آپ قیامت کےدن مقام کی تنگی سے اللہ تعالی کی پناہ طلب فرماتے۔