Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5541 (سنن النسائي)

[5541] إسنادہ ضعیف

تقدم (5488)

انوار الصحیفہ ص 364

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِہِ قَالَ بِسْمِ اللہِ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أَزِلَّ أَوْ أَضِلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْہَلَ أَوْ يُجْہَلَ عَلَيَّ

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبئ اکرم ﷺ جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے توفرماتے:اللہ تعالی کے نام کی برکت سے اے میرے رب!میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ میں پھسل جاؤں (کوئی لغزش اورغلطی کروں)یا گمراہ ہوجاؤں یا میں کسی پرظلم کروں یا مجھ پرظلم کیا جائے یا میں کسی کے ساتھ نامناسب سلوک کروں یا مجھ سے نامناسب سلوک کیا جائے۔‘‘