Sunan Al-Nasai Hadith 5565 (سنن النسائي)
[5565]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ وِقَاءِ بْنِ إِيَاسٍ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ نَجْمَعَ شَيْئَيْنِ نَبِيذًا يَبْغِي أَحَدُہُمَا عَلَی صَاحِبِہِ قَالَ وَسَأَلْتُہُ عَنْ الْفَضِيخِ فَنَہَانِي عَنْہُ قَالَ كَانَ يَكْرَہُ الْمُذَنِّبَ مِنْ الْبُسْرِ مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَا شَيْئَيْنِ فَكُنَّا نَقْطَعُہُ
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نبیذ میں دو چیزیں اکٹھی کرنے سے منع فرمایا ہے کیونکہ ایک دوسری کو تیز کرے گی۔میں نے ان سے فضیخ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے اس سے منع کردیا۔وہ اس گدر کھجور کی نبیذ کو ناپسند کرتے تھے جو ایک طرف سے پک چکی ہو،اس خطرے سے کہ وہ دوقسم کا پھل ہے۔تو ہم اس کی ایک جانب کاٹ دیتے تھے۔