Sunan Al-Nasai Hadith 5571 (سنن النسائي)
[5571]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ يُخْلَطَ بُسْرٌ بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبٌ بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبٌ بِبُسْرٍ وَقَالَ مَنْ شَرِبَہُ مِنْكُمْ فَلْيَشْرَبْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُ فَرْدًا تَمْرًا فَرْدًا أَوْ بُسْرًا فَرْدًا أَوْ زَبِيبًا فَرْدًا
حضرت ابوسعید خدری سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گدر (نیم پختہ)کھجور کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر یا منقی کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر یا منقی کو گدر کھجور سے ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔آپ نے فرمایا:’’جو تم میں سے نبیذ پینا چاہے،وہ ان میں س ایک چیز کی نبیذ پیے: صرف خشک کھجور کی یا صرف گدر کھجورکی یا صرف منقی کی۔،،