Sunan Al-Nasai Hadith 5599 (سنن النسائي)
[5599]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنَا وَمُعَاذٌ إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ مُعَاذٌ إِنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَی أَرْضٍ كَثِيرٌ شَرَابُ أَہْلِہَا فَمَا أَشْرَبُ قَالَ اشْرَبْ وَلَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا
حضرت ابو بردہ کے والد محترم (حضرت ابو موسی اشعری )نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اور حضرت معاذ کو یمن کی طرف (مبلغ اور امیر بنا کر) بھیجا۔حضرت معاذ نے کہا:آپ ہمیں ایسے علاقے کی طرف بھیج رہے ہیں جہاں کے لوگ بہت قسم کے مشروب پیتے ہیں۔میں کو ن سا مشروب پیوں؟ آپ نے فرمایا:’’جو چاہے پی لو مگر نشہ آور مشروب نہ پینا۔،،