Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 560 (سنن النسائي)

[560]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ الصُّنَابِحِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ الشَّمْسُ تَطْلُعُ وَمَعَہَا قَرْنُ الشَّيْطَانِ فَإِذَا ارْتَفَعَتْ فَارَقَہَا فَإِذَا اسْتَوَتْ قَارَنَہَا فَإِذَا زَالَتْ فَارَقَہَا فَإِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوبِ قَارَنَہَا فَإِذَا غَرَبَتْ فَارَقَہَا وَنَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الصَّلَاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ

حضرت عبداللہ سنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کے ساتھ شیطان کا سینگ بھی ہوتا ہے۔پھر جب سورج بلند ہوجاتا ہے تو شیطان س سے دور ہوجاتا ہے۔پھر جب سورج سر پر آجاتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ مل جاتا ہے اور جب سورج ڈھل جاتا ہے تو شیطان اس سے الگ ہوجاتا ہے۔پھر جب سورج غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے تو شیطان پھر اس سے آملتا ہے اور جب غروب ہوجاتا ہے تو شیطان اس سے دور ہوجاتا ہے۔اور رسول اللہ ﷺ نے ان اوقات میں نماز پڑھنے سے روکا ہے۔‘‘