Sunan Al-Nasai Hadith 5601 (سنن النسائي)
[5601]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَہَا فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَہَبَ يُعِيدُ فَقَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ فَذَہَبَ يُعِيدُ فَقَالَ ہُوَ مَا أَقُولُ لَكَ
حضرت اسود بن شیبان سدوسی نے کہا کہ حضرت عطا سے ایک آدمی نے پوچھا: ہم لمبے لمبے سفر کرتے ہیں تو بازاروں میں ہمارے سامنے بہت سے مشروب آتے ہیں۔ہمیں علم نہیں ہوتا کہ وہ کس برتن میں بنایا گیا؟ حضرت عطا نے فرمایا: ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔وہ دوبارہ وہی سوال کرنے لگا تو انھوں نے پھر فرمایا: ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔وہ پھر سوال دہرانے لگا تو انھوں نے کہا: جواب وہی ہے جو میں تجھے دےچکا۔