Sunan Al-Nasai Hadith 5606 (سنن النسائي)
[5606]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ الْأَجْلَحِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيہِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ بِہَا أَشْرِبَةً فَمَا أَشْرَبُ وَمَا أَدَعُ قَالَ وَمَا ہِيَ قُلْتُ الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قَالَ وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قُلْتُ أَمَّا الْبِتْعُ فَنَبِيذُ الْعَسَلِ وَأَمَّا الْمِزْرُ فَنَبِيذُ الذُّرَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا فَإِنِّي حَرَّمْتُ كُلَّ مُسْكِرٍ
حضرت ابو موسی نےفرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف (مبلغ اور امیر بنا کر)بھیجا۔میں نے کہا:اے اللہ کے رسول! وہاں کئی قسم کے مشروب استعمال ہوتے ہیں۔میں ان میں سے کون سا پیون،کو ن سا تر ک کروں؟ آپ نے فرمایا: مثلا:’’وہ کو ن کون سے ہیں؟،،میں نےکہا: بتع اور مزر۔آپ نے فرمایا:’’یہ کیا ہوتے ہیں؟ میں ن ےکہا:بتع تو شہد کی نبیذ ہوتی ہے اورمزر مکئی کی نبیذ ہوتی ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کو ئی نشہ آورمشروب نہ پنیا کیونکہ میں ہر نشہ آور مشروب ک حرام قرار دے چکا ہوں-،،