Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5607 (سنن النسائي)

[5607]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ بِہَا أَشْرِبَةً يُقَالُ لَہَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قَالَ وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ قُلْتُ شَرَابٌ يَكُونُ مِنْ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنْ الشَّعِيرِ قَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ

حضرت ابو بردہ کے والد محتر م (حضرت ابو موسی اشعر ی ﷜ نےفرمایا کہ رسول اللہﷺ نےمجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نےکہا: اے اللہ کے رسول!یمن میں کئی قسم کے مشروب ہیں جنھیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا: ’’بتع اور مزر کیاہیں؟،،میں نےعر ض کیا: بتع تو ایسا مشروب ہے جو شہد سے تیار کیا جاتاہے اور مزر جوسے۔آپ نے فرمایا:’’ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔