Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5623 (سنن النسائي)

[5623]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَسُئِلَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَشَقَّ عَلَيَّ لَمَّا سَمِعْتُہُ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ فَجَعَلْتُ أُعَظِّمُہُ قَالَ مَا ہُوَ قُلْتُ سُئِلَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ صَدَقَ حَرَّمَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قُلْتُ وَمَا الْجَرُّ قَالَ كُلُّ شَيْءٍ صُنِعَ مِنْ مَدَرٍ

حضرت سعید جبیر نے کہا کہ میں حضرت ابن عمر ؓ کے پاس بیٹھا تھا کہ ان سے مٹکے کی نبیذ کے بارےمیں پوچھا گیا۔انھو ں نے فرمایا:رسول اللہﷺ نے اسے حرام قرار دیا ہے۔میں نے یہ بات سنی تو یہ مجھے بہت شاق گزری۔میں حضرت ابن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ حضرت ابن عمر ؓ سے ایک مسئلہ پوچھا گیا تو میں ان کے جو اب پر بہت حیران ہوا ہوں۔فرمانے لگے: وہ کیا مسئلہ تھا؟ میں نے کہا:ان سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا:انھوں نےسچ فرمایا۔رسول اللہﷺ نے اسے حرام قرار دیا ہے۔میں کہا مٹکے سے کیا مراد ہے؟ انھوں نےفرمایا: مٹی سے بنا ہوا ہر برتن۔