Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5647 (سنن النسائي)

[5647] إسنادہ ضعیف

فیہ مجھول ومجھولۃ وسلیمان التیمي مدلس وعنعن۔

والحدیث السابق (الأصل: 1997) یغني عنہ۔

انوار الصحیفہ ص 366

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ عَمٍّ لَہَا يُقَالُ لَہُ أَنَسٌ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَلَمْ يَقُلْ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ مَا آتَاكُمْ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاكُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا قُلْتُ بَلَی قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللہُ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَی اللہُ وَرَسُولُہُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَہُمْ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِہِمْ قُلْتُ بَلَی قَالَ فَإِنِّي أَشْہَدُ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ

حضرت اسماء بنت بزید سے روایت ہے کہ ان کے چچا زاد بھائی حضرت انس سے منقول ہے کہ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا: کیا اللہ تعالی نے (قرآن مجید میں) یہ نہیں فرمایا: ’’او جو کچھ تمھیں اللہ کا رسول دے،وہ لے لو اور جس چیز سےروک دے،اس سے رک جاؤ۔،،میں نےکہا: کیو ں نہیں (بلکہ فرمایاہے۔) پھر انھوں کہا:کیا اللہ تعالی نےیہ نہیں فرمایا: ’’کسی مومن مرد یا مومنہ عورت کو لائق نہیں کہ جب اللہ تعالی اور اس کا رسول فیصلہ فرما دیں تو وہ اپنا اختیار استعمال کرے؟،،میں نے گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے نبی ﷺ نےکھجور کی جڑ کے برتن،تارکول لگے برتن،کدو کے برتن اور روغنی مٹکے سےمنع فرمایاہے۔