Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5649 (سنن النسائي)

[5649]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَوَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ حِينَ قَدِمُوا عَلَيْہِ عَنْ الدُّبَّاءِ وَعَنْ النَّقِيرِ وَعَنْ الْمُزَفَّتِ وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ وَقَالَ انْتَبِذْ فِي سِقَائِكَ أَوْكِہِ وَاشْرَبْہُ حُلْوًا قَالَ بَعْضُہُمْ ائْذَنْ لِي يَا رَسُولَ اللہِ فِي مِثْلِ ہَذَا قَالَ إِذًا تَجْعَلَہَا مِثْلَ ہَذِہِ وَأَشَارَ بِيَدِہِ يَصِفُ ذَلِكَ

حضرت ابو ہریرہ ﷜ سے روایت ہے کہ جب قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نےان کو کدو کےبرتن،کھجور کی جڑ کےبرتن،تارکول لگے برتن اور کٹے ہوئے منہ والے مشکیزے میں نبیذ بنانے سے روک دیا اور فرمایا:’’اپنے (معروف) مشکیزے میں نبیذ بناؤ اور اس کا منہ باندھ کر رکھور اور اسے میٹھی میٹھی پیو۔ایک شخص نے کہا: ا ے اللہ کے رسول! مجھے اس جیسی (متغیر) نبیذ پنیے کی بھی اجازت دے دیجیے۔آپ نےفرمایا: ’’پھر توتو اسے ایسی (نشے والی) بنا لے گا۔،،آپ نے اسے بیان کرنے کے لیے ہاتھ سے اشارہ بھی فرمایا۔