Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5656 (سنن النسائي)

[5656]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَی بْنِ مَعْدَانَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا زُبَيْدٌ عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنِّي كُنْتُ نَہَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوہَا وَلْتَزِدْكُمْ زِيَارَتُہَا خَيْرًا وَنَہَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا مِنْہَا مَا شِئْتُمْ وَنَہَيْتُكُمْ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فِي الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِي أَيِّ وِعَاءٍ شِئْتُمْ وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا

حضرت بریدہ ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’میں نے تمھیں تین چیزوں سے روکا تھا: قبروں کی زیارت سے۔اب تم زیارت کیا کرو کیو نکہ امید ہےقبروں کی زیارت تمھاری نیکی میں اضافے کاباعث ہوگی۔(یا لیکن قبروں کی زیارت سے تمھاری نیکی میں اضافہ ہونا چاہیے-) میں نے تمھیں تین دن سے زائد قربانی کے گوشت (کھانے) سے روکا تھا۔اب جب تک چاہو کھاؤ۔اور میں نے تمھیں چند برتنوں میں نبیذ وغیرہ بنانے سے روکا تھا،اب تم جس برتن میں چاہو،بناؤ اور پیو لیکن نشہ آور مشروب نہ پیو۔،،