Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 566 (سنن النسائي)

[566]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَہُوَ ابْنُ حَبِيبٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْہَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيہِنَّ أَوْ نَقْبُرَ فِيہِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّہِيرَةِ حَتَّی تَمِيلَ وَحِينَ تَضَيَّفُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تَغْرُبَ

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ فرماتے ہیں: تین اوقات ایسے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان میں ہمیں نماز پڑھنے اور میت کے دفن کرنے سے روکا ہے: جب سورج روشن ہوکر طلوع ہورہا ہو حتیٰ کہ بلند ہوجائے اور جب دوپہر کے وقت سورج سر پر کھڑا ہو حتیٰ کہ ڈھل جائےا ور جب وہ غروب کے وقت کے قریب ہو حتیٰ کہ غروب ہوجائے۔