Sunan Al-Nasai Hadith 5660 (سنن النسائي)
[5660]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِہِ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْہِمَا فَأَخَذَ اللَّبَنَ فَقَالَ لَہُ جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي ہَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: جس رات رسول اللہ ﷺ کو معراج پر لے جا یا گیا تو آپ کو دو پیالے پیش کیے گئے۔ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شراب۔آپ نے ان دونوں کو دیکھا۔پھر دودھ (والا پیالہ)پکڑ لیا۔حضرت جبریل نے آپ سے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کی فطری چیز اختیار کرنے کی تو فیق عطا فرمائی۔اگر آپ شراب قبول کرلیے توآپ کی امامت (مجموعی طور پر)گمراہ ہوجاتی۔