Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5670 (سنن النسائي)

[5670]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَاہُ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَقُولُ اجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّہَا أُمُّ الْخَبَائِثِ فَإِنَّہُ كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ خَلَا قَبْلَكُمْ يَتَعَبَّدُ وَيَعْتَزِلُ النَّاسَ فَذَكَرَ مِثْلَہُ قَالَ فَاجْتَنِبُوا الْخَمْرَ فَإِنَّہُ وَاللہِ لَا يَجْتَمِعُ وَالْإِيمَانُ أَبَدًا إِلَّا يُوشِكَ أَحَدُہُمَا أَنْ يُخْرِجَ صَاحِبَہُ

حضرت عبدالرحمٰن بن حارث سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا شراب سے دور رہو کیونکہ یہ تمام بڑائیوں کی جڑ ہے۔تم سے پہلے لوگوں میں ایک بڑا عابد شخص تھا۔وہ لوگوں سے الگ تھلگ رہتا تھا۔(پھر راوی نے حسب سابق روایت بیان کی) پھر فرمایا شراب سے دور رہو اللہ کی قسم شراب اور ایمان کسی شخص میں اکھٹے نہیں ہوں گے مگر ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو نکال باہر کرے گا۔