Sunan Al-Nasai Hadith 5682 (سنن النسائي)
[5682] إسنادہ ضعیف
قرصافۃ: لا یعرف حالھا (تقریب: 8663)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ حَجَّاجٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ قِرْصَافَةَ امْرَأَةٍ مِنْہُمْ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اشْرَبُوا وَلَا تَسْكَرُوا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَہَذَا أَيْضًا غَيْرُ ثَابِتٍ وَقِرْصَافَةُ ہَذِہِ لَا نَدْرِي مَنْ ہِيَ وَالْمَشْہُورُ عَنْ عَائِشَةَ خِلَافُ مَا رَوَتْ عَنْہَا قِرْصَافَةُ
قرصافہ نامی ایک عورت سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہر مشروب پی سکتے ہو مگر نشے میں نہ آؤ۔ ابو عبدالرحمٰن(امام نسائیؒ) نے فرمایا کہ یہ روایت بھی صحیح نہیں کیونکہ ہم (محدثین) نہیں جانتے یہ قرصافہ کون اور کیسی عورت ہے جب کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مشہور روایات اس کے خلاف ہیں جو ان سے قرصافہ نے بیان کیا ہے۔