Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5690 (سنن النسائي)

[5690]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَہُوَ مُسْنِدٌ ظَہْرَہُ إِلَی الْكَعْبَةِ عَنْ الْبَاذَقِ فَقَالَ سَبَقَ مُحَمَّدٌ الْبَاذَقَ وَمَا أَسْكَرَ فَہُوَ حَرَامٌ قَالَ أَنَا أَوَّلُ الْعَرَبِ سَأَلَہُ

حضرت ابوالجویریہ جرمی سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کعبہ شریف سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے کہ میں نے ان سے باذق کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا حضرت محمدﷺ باذق(شراب) سے پہلے تشریف لے گئے (لیکن آپ کا فرمان موجود ہے) ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔ابوالجویریہ نے کہا کہ میں پہلا عربی تھا جس نے ان سے باذق کے بارے میں پوچھا۔