Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5692 (سنن النسائي)

[5692]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ إِنِّي امْرُؤٌ مِنْ أَہْلِ خُرَاسَانَ وَإِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ بَارِدَةٌ وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا نَشْرَبُہُ مِنْ الزَّبِيبِ وَالْعِنَبِ وَغَيْرِہِ وَقَدْ أُشْكِلَ عَلَيَّ فَذَكَرَ لَہُ ضُرُوبًا مِنْ الْأَشْرِبَةِ فَأَكْثَرَ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّہُ لَمْ يَفْہَمْہُ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ عَلَيَّ اجْتَنِبْ مَا أَسْكَرَ مِنْ تَمْرٍ أَوْ زَبِيبٍ أَوْ غَيْرِہِ

حضرت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں علاقہ خراسان سے تعلق رکھتا ہوں۔ہمارا علاقہ سخت ٹھنڈا ہے۔(سردی کا توڑ کرنے کے لیے) ہم منقیٰ اور انگور وغیرہ سے مشروب تیار کرتے ہیں جسے ہم پیتے ہیں۔مجھے اس کی (حلت وحرمت) کے بارے میں اشکال ہے۔پھر اس نے اور کئی قسم کے مشروب بھی ذکر کیے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے انھیں نہیں سمجھا۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو نے بڑی لمبی چوڑی باتیں کی ہیں (ضابطے کی بات یاد رکھ کہ) ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کر خواہ وہ کھجور سے تیار ہو یا منقیٰ سے یا کسی اور پھل سے۔