Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5694 (سنن النسائي)

[5694]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ كُنْتُ أُتَرْجِمُ بَيْنَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَبَيْنَ النَّاسِ فَأَتَتْہُ امْرَأَةٌ تَسْأَلُہُ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَنَہَی عَنْہُ قُلْتُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنِّي أَنْتَبِذُ فِي جَرَّةٍ خَضْرَاءَ نَبِيذًا حُلْوًا فَأَشْرَبُ مِنْہُ فَيُقَرْقِرُ بَطْنِي قَالَ لَا تَشْرَبْ مِنْہُ وَإِنْ كَانَ أَحْلَی مِنْ الْعَسَلِ

حضرت ابو حمزہ نے کہا میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور لوگوں(سائلین) کے درمیان ترجمانی کا فریضہ انجام دیا کرتا تھا۔ایک عورت ان کے پاس آئی اور مٹکے نبیذ کے بارے میں پوچھنے لگی۔انھوں نے اس سے منع فرمایا۔میں نے کہا اے عباس میضں سبز روغنی مٹکے میں میٹھی نبیذ بناتا ہوں پھر اس میں سے پیتا ہوں تو میرے پہٹ میں گڑ گڑ ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسی نبیذ مت پی اگرچہ وہ شہد سے زیادہ میٹھی ہو۔