Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5704 (سنن النسائي)

[5704]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ النَّيْسَابُورِيَّ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَہَؤُلَاءِ أَہْلُ الثَّبْتِ وَالْعَدَالَةِ مَشْہُورُونَ بِصِحَّةِ النَّقْلِ وَعَبْدُ الْمَلِكِ لَا يَقُومُ مَقَامَ وَاحِدٍ مِنْہُمْ وَلَوْ عَاضَدَہُ مِنْ أَشْكَالِہِ جَمَاعَةٌ وَبِاللہِ التَّوْفِيقُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور ہر نشہ آور مشروب شراب ہے۔ابو عبدالرحمٰن (امام نسائیؒ) نے کہا کہ یہ لوگ (ان چھ روایات کے راوی) انتہائی قابل اعتبار اور ثقہ و عادل ہیں اور وہ صحیح روایات بیان کرنے میں مشہور ہیں جبکہ عبدالمالک بن نافع (جواز والی روایت کا راوی) کسی بھی لحاظ سے ان میں سے کسی ایک کا بھی ہم پلہ نہیں خواہ اس جیسے کئی راوی ایک ساتھ مل کر جائیں۔وباللہ التوفیقّ