Sunan Al-Nasai Hadith 571 (سنن النسائي)
[571]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَنْبَسَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَوْہَمَ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ إِنَّمَا نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ لَا تَتَحَرَّوْا بِصَلَاتِكُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَہَا فَإِنَّہَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو غلط فہمی ہوگئی (جو وہ لوگوں کو عصر کے بعد نماز پڑھنے سے روکتے ہیں) جب کہ رسول اللہ ﷺ نے تو یہ فرمایا تھا: ’’تم قصداً طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز نہ پڑھو کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔‘‘