Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5711 (سنن النسائي)

[5711]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْہِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ عَلَيْہِمْ فَقَالَ إِنِّي وَجَدْتُ مِنْ فُلَانٍ رِيحَ شَرَابٍ فَزَعَمَ أَنَّہُ شَرَابُ الطِّلَاءِ وَأَنَا سَائِلٌ عَمَّا شَرِبَ فَإِنْ كَانَ مُسْكِرًا جَلَدْتُہُ فَجَلَدَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ الْحَدَّ تَامًّا

حضرت سائب بن یزید نے بیان فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میں نے فلاں شخص سے شراب کی بو محسوس کی ہے لیکن وہ کہتا ہے کہ یہ طلاء کی شراب ہے میں اس کے بارے میں پوچھ گچھ کروں گا۔اگر وہ طاء نشہ آور ثابت ہوا تو میں اس پر حد لگاؤں گا۔پھر(تحقیق کے بعد) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس پر پوری حد لگا ئی۔