Sunan Al-Nasai Hadith 5714 (سنن النسائي)
[5714]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْديِّ قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا مَا حَفِظْتَ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ حَفِظْتُ مِنْہُ دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَی مَا لَا يَرِيبُكَ
حضرت انوالحوراء سعدی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کوئی فرمان یاد رکھا ہے انھوں نے کہا کہ میں نے آپ کا یہ فرمان یاد رکھا ہے مشکوک اور مشتبہ چیز کو چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو مشتبہ نہ ہو۔