Sunan Al-Nasai Hadith 5729 (سنن النسائي)
[5729]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ أَوْسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ إِنَّ نُوحًا ﷺ نَازَعَہُ الشَّيْطَانُ فِي عُودِ الْكَرْمِ فَقَالَ ہَذَا لِي وَقَالَ ہَذَا لِي فَاصْطَلَحَا عَلَی أَنَّ لِنُوحٍ ثُلُثَہَا وَلِلشَّيْطَانِ ثُلُثَيْہَا
حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ حضرت نوح علیہ السلام سے شیطان نے انگور کی بیل کے بارے میں جھگڑا کیا۔انھوں نے فرمایا یہ میری ہے۔شیطان نے کہا یہ میری ہے۔آخر دونوں نے اس بات پر صلح کرلی کہ ایک تہائی حضرت نوح علیہ السلام کی ہوگی اور دو تہائی شیطان کی۔