Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5732 (سنن النسائي)

[5732]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ السُّلَمِيِّ عَنْ أَبِي ثَابِتٍ الثَّعْلَبِيِّ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَجَاءَہُ رَجُلٌ فَسَأَلَہُ عَنْ الْعَصِيرِ فَقَالَ اشْرَبْہُ مَا كَانَ طَرِيًّا قَالَ إِنِّي طَبَخْتُ شَرَابًا وَفِي نَفْسِي مِنْہُ قَالَ أَكُنْتَ شَارِبَہُ قَبْلَ أَنْ تَطْبُخَہُ قَالَ لَا قَالَ فَإِنَّ النَّارَ لَا تُحِلُّ شَيْئًا قَدْ حَرُمَ

حضرت ابو ثابت ثعلبی سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں حجرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ ایک آدمی آیا اور ان سے انگوروں کے جوس کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا جب تک وہ تازہ ہو تم پی سکتے ہو۔اس نے کہا کہ میں نے ایک مشروب کو آگ پر پکایا ہے لیکن مجھے اس کے بارے میں اطمینان نہیں۔انھوں نے فرمایا کیا اس کو پکانے سے پہلے تو اسے پی سکتا تھا اس نے کہا نہیں۔انھوں نے فرمایا پھر آگ تو کسی حرام چیز کو حلال نہیں کرسکتی۔