Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5733 (سنن النسائي)

[5733]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قِرَاءَةً أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ وَاللہِ مَا تُحِلُّ النَّارُ شَيْئًا وَلَا تُحَرِّمُہُ قَالَ ثُمَّ فَسَّرَ لِي قَوْلَہُ لَا تُحِلُّ شَيْئًا لِقَوْلِہِمْ فِي الطِّلَاءِ وَلَا تُحَرِّمُہُ الْوُضُوءُ مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ

حضرت عطاء نے بتا یا کہ میں نےحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا اللہ کی قسم آگ نہ کسی چیز کو حلال کرسکتی ہے نہ حرام۔پھر حضرت عطاء نے اس قول کی تفسیر بیان کی کہ لوگ کہتے ہیں نشہ آور مشروب کو آگ پر پکاکر طلاء بنالیاجائے تو وہ حلال ہوجاتا ہے(حالانکہ یہ ممکن نہیں)۔آگ کسی چیز کو حلال نہیں کرسکتی ہے۔جس طرح آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کرنے کا مسئلہ ہے۔