Sunan Al-Nasai Hadith 5742 (سنن النسائي)
[5742]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُنْبَذُ لَہُ نَبِيذُ الزَّبِيبِ مِنْ اللَّيْلِ فَيَجْعَلُہُ فِي سِقَاءٍ فَيَشْرَبُہُ يَوْمَہُ ذَلِكَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ فَإِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ الثَّالِثَةِ سَقَاہُ أَوْ شَرِبَہُ فَإِنْ أَصْبَحَ مِنْہُ شَيْءٌ أَہْرَاقَہُ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انھون نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے لیے منقیٰ کی نبیذ رات کو بنائی جاتی۔آپ اسے مشکیزے میں بناتے۔پھر اس دن اگلے دن اوراس سے اگلے دن تک پیتے رہتے۔جب تیسری رات ہوتی تو اسے پی لیتے یا کسی کو پلادیتے اور اگر صبح تک کچھ بچی رہتی تو اسے بہادیتے۔