Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5743 (سنن النسائي)

[5743]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ كَانَ يُنْبَذُ لَہُ فِي سِقَاءٍ الزَّبِيبُ غُدْوَةً فَيَشْرَبُہُ مِنْ اللَّيْلِ وَيُنْبَذُ لَہُ عَشِيَّةً فَيَشْرَبُہُ غُدْوَةً وَكَانَ يَغْسِلُ الْأَسْقِيَةَ وَلَا يَجْعَلُ فِيہَا دُرْدِيًّا وَلَا شَيْئًا قَالَ نَافِعٌ فَكُنَّا نَشْرَبُہُ مِثْلَ الْعَسَلِ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے متعلق روایت ہے کہ ان کے لیے صبح کے وقت مشکیزے میں منقی بھگویا جاتا تورات کو پی لیتےاور شام کے وقت بھگویا جاتا تو دن کو پی لیتے۔آپ مشکیزوں کو اچھی طرح دھویا کرتے تھےاور تلچھٹ وغیرہ کوئی چیز اس میں نہیں ڈالتےتھے۔حضرت نافع (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے مولیٰ اور شاگرد) نے فرمایا کہ ہم اس کو نبیذ پیتے تھے تووہ شہد جیسی ہوتی تھی۔