Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 579 (سنن النسائي)

[579]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّيہِمَا بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَتْ إِنَّہُ كَانَ يُصَلِّيہِمَا قَبْلَ الْعَصْرِ ثُمَّ إِنَّہُ شُغِلَ عَنْہُمَا أَوْ نَسِيَہُمَا فَصَلَّاہُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ وَكَانَ إِذَا صَلَّی صَلَاةً أَثْبَتَہَا

حضرت ابوسلمہ سے روایت ہے کہ انھوں (ابوسلمہ) نے حضرت عائشہ رضی اللہ انہا سے ان دورکعات کے بارے میں پوچھا جو اللہ کے رسول ﷺ عصر کے بعد پڑھا کرتے تھے۔تو انھوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ یہ دو رکعتیں عصر سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔پھر ایک دن کسی مصروفیت میں آپ سے یہ دورکعت رہ گئیں یا آپ بھول گئے تو آپ نے عصر کے بعد انھیں پڑھا۔اور آپ جب کوئی نماز ایک دفعہ پڑھ لیتے تو اس پر پابندی فرماتے تھے۔