Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 580 (سنن النسائي)

[580]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ مَعْمَرًا عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی فِي بَيْتِہَا بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَأَنَّہَا ذَكَرَتْ ذَلِكَ لَہُ فَقَالَ ہُمَا رَكْعَتَانِ كُنْتُ أُصَلِّيہِمَا بَعْدَ الظُّہْرِ فَشُغِلْتُ عَنْہُمَا حَتَّی صَلَّيْتُ الْعَصْرَ

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے گھر میں صرف ایک دفعہ عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھیں۔انھوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ’’یہ وہ رکعتیں ہیں جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا ہوں۔آج میں ان سے مصروف رہا حتیٰ کہ عصر کا وقت ہوگیا اور مجھے عصر پڑھنی پڑی۔‘‘