Sunan Al-Nasai Hadith 591 (سنن النسائي)
[591]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنِي أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ وَہُوَ ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ صَلَّی بِالْبَصْرَةِ الْأُولَی وَالْعَصْرَ لَيْسَ بَيْنَہُمَا شَيْءٌ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ لَيْسَ بَيْنَہُمَا شَيْءٌ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْ شُغْلٍ وَزَعَمَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِالْمَدِينَةِ الْأُولَی وَالْعَصْرَ ثَمَانِ سَجَدَاتٍ لَيْسَ بَيْنَہُمَا شَيْءٌ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے ک انھوں نے بصرہ میں ظہر اور عصر کو اس طرح پڑھا کہ ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں تھا اور مغرب اور عشاء کو بھی اسی طرح پڑھا کہ ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں تھا۔آپ نے یہ کام کسی مصروفیت کی بنا پر کیا تھا،نیز انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینہ منورہ میں ظہر اور عصر کی آٹھ رکعات پڑھیں اور ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں تھا۔